جناب_پیر سا اب کوئی آقا ہو نہیں سکتا
دلچسپ معلومات
منقبت درشان غوث پاک شیخ عبدالقادر جیلانی (بغداد۔عراق)
جناب پیر سا اب کوئی آقا ہو نہیں سکتا
یہ وہ آقا ہے جس کا مثل پیدا ہو نہیں سکتا
یہ سچ ہے بندگی کا ہم سے دعوی ہو نہیں سکتا
مگر سرکار کا بندہ کسی کا ہو نہیں سکتا
جناب پیر نے ذمہ لیا ہے پردہ پوشی کا
مرید ان کا کسی صورت سے رسوا ہو نہیں سکتا
صفت کے ذات پر تم جتنے چاہو چھوڑ لو پردے
مگر دیکھو نظر بازوں سے پردہ ہو نہیں سکتا
برے ہیں یا بھلے جیسے بھی کچھ ہیں تیرے بندے ہیں
ہمارا اب کسی کے ہاتھ سودا ہو نہیں سکتا
قسم اللہ کی لاکھوں سہاروں کا سہارا ہے
غلام غوث اعظم بے سہارا ہو نہیں سکتا
مزے کی چیز ہے کاملؔ محبت غوث اعظم کی
نہیں تو زندگی میں لطف پیدا ہو نہیں سکتا
- کتاب : وارداتِ کامل (Pg. 15)
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.