مشکل میں میری کیجیے امداد غوث_الاعظم
دلچسپ معلومات
منقبت در شان غوث پاک حضرت شیخ عبدالقادر جیلانی (بغداد- عراق)
مشکل میں میری کیجیے امداد غوث الاعظم
سن کے علی کا صدقہ فریاد غوث الاعظم
نخل مراد میرا سرسبز ہو خدا را
تم سے چمن چمن ہے بغداد غوث الاعظم
نور نظر نبی کے لخت جگر علی کے
حسنین با صفا کی اولاد غوث الاعظم
سن کے مری گزارش کیجیے مری سفارش
عرضی پہ میری حق سے ہو صاد غوث الاعظم
پیران پیر ہو تم ہاں دستگیر ہو تم
در در پھروں میں کب تک برباد غوث الاعظم
مولیٰ علی کا صدقہ امداد جلد کیجیے
کب تک اٹھاؤں غم کی افتاد غوث الاعظم
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.