جنت_الفردوس سے بہتر ہے جائے_غوث_پاک
جنت الفردوس سے بہتر ہے جائے غوث پاک
خلد میں رضواں بھی کرتا ہے ثنائے غوث پاک
کیوں نہ ہوں قرب خدا اے دوستو اس کو نصیب
ہو بھری جس شخص کے دل میں ولائے غوث پاک
روشنی شمس و قمر کی خوش نہیں آتی اسے
جس نے اپنی انکھ سے دیکھی لقائے غوث پاک
کیوں نہ ہوں حور و ملائک ان پہ سو جان سے فدا
ساکنان عرش ہیں دل سے فدائے غوث پاک
اے سلامتؔ دیدۂ باطن سے اپنے غور کر
دو جہاں میں ہے تجلی و ضیائے غوث پاک
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.