مشکل_کشا کے لعل ہو یا پیر_دستگیر
دلچسپ معلومات
منقبت در شان غوث پاک شیخ عبدالقادر جیلانی (بغداد-عراق)
مشکل کشا کے لعل ہو یا پیر دستگیر
محبوب ذو الجلال ہو یا پیر دستگیر
ہیں آشکار خلق تمہاری کرامتیں
واللہ با کمال ہو یا پیر دستگیر
تم جس پہ مہربان ہو جس پر کرم کرو
کیوں غم سے پائمال ہو یا پیر دستگیر
کس طرح صبر آئے مجھے جب فراق میں
دل ہجر سے نڈھال ہو یا پیر دستگیر
بغداد میں پہنچ کے مجھے روح دے جواب
پورا مرا سوال ہو یا پیر دستگیر
جس پر نگاہ مہر تمہاری پڑا کرے
دنیا میں وہ نہال ہو یا پیر دستگیر
مہجورؔ پر خدا کے لیے کیجیے کرم
حاصل کبھی وصال ہو یا پیر دستگیر
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.