Font by Mehr Nastaliq Web
Sufinama

خالق نے مجھ کو غوث کا شیدا بنا دیا

نا معلوم

خالق نے مجھ کو غوث کا شیدا بنا دیا

نا معلوم

دلچسپ معلومات

منقبت در شان غوث پاک شیخ عبدالقادر جیلانی (بغداد-عراق)

خالق نے مجھ کو غوث کا شیدا بنا دیا

سوئے ہوئے نصیب کو پل میں جگا دیا

بھٹکے ہوئے کو راستہ سیدھا دکھا دیا

رہزن کو میرے غوث نے رہبر بنا دیا

رکھ کر قدم رسول نے شانے پہ غوث کے

سب اولیا کا آپ کو سلطاں بنا دیا

داخل نہ ہوگی مشکلیں گھر میں یقین ہے

گھر پر جو میں نے غوث کا جھنڈا لگا دیا

پی کر نہ دودھ آپ نے کی سب کی رہبری

ماہ صیام ہونے کا سب کو پتا دیا

ہارونؔ شاہ جیلاں کی نسبت کا فیض ہے

جینے کا ہر ہنر ہمیں جس نے سکھا دیا

ویڈیو
This video is playing from YouTube

Videos
This video is playing from YouTube

محبوب بندہ نوازی

محبوب بندہ نوازی

Additional information available

Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

OKAY

About this sher

Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

Close

rare Unpublished content

This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

OKAY
بولیے