شبیہ_شفیع_الورا غوث_اعظم
دلچسپ معلومات
منقبت در شان غوث پاک شیخ عبدالقادر جیلانی (بغداد-عراق)
شبیہ شفیع الورا غوث اعظم
سراپائے نور خدا غوث اعظم
ہیں رہبر مرے رہنما غوث اعظم
ہیں ہادی مرے پیشوا غوث اعظم
ہو تم ابن مشکل کشا غوث اعظم
مری مشکلیں حل ہوں یا غوث اعظم
نہ کیوں ورد ہر دم ہو یا غوث اعظم
مرے درد دل کی دوا غوث اعظم
جو سلطان کل انبیا مصطفیٰ ہیں
تو سلطان کل اولیا غوث اعظم
یہ دل تم پہ صدقہ جگر تم پہ قرباں
مری جان تم پہ فدا غوث اعظم
نہ کیوں بادشاہوں پہ ہو فخر حاصل
ہوں در کا تمہارے گدا غوث اعظم
فدا میں کروں تم پہ سو بار جاں کو
نظر آؤ اک بار یا غوث اعظم
امیری کی پروا نہ شاہی سے مطلب
میں ہوں تیرے در کا گدا غوث اعظم
نہیں ہے عجم ہی پہ موقوف شاہا
ہے چرچا ترا جا بجا غوث اعظم
قیامت میں حاذق کو پروا ہی کیا ہے
وہ طفلی سے ہے آپ کا غوث اعظم
- کتاب : انوارِ غیب (Pg. 34)
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.