تو ہی ہے مالک_ہر_دوسرا اے قادر_مطلق
تو ہی ہے مالک ہر دوسرا اے قادر مطلق
ترا ثانی کوئی اے بندہ پرور ہو نہیں سکتا
مکاں ہے لا مکاں تیرا نشاں ہے بے نشاں تیرا
کوئی تجھ سا دو عالم میں مکرر ہو نہیں سکتا
کرم تیرا نہ ہوتا گر خدایا تیرے بندوں پر
تو اپنے بخت کا کوئی سکندر ہو نہیں سکتا
یہ ممکن ہی نہیں بندہ کرے دعویٰ خدائی کا
یہ ثابت ہے کہ تجھ سا کوئی برتر ہو نہیں سکتا
زمانے میں حسیں تو سینکڑوں ہم نے بھی دیکھے ہیں
ہمارا دل تو وارفتہ کسی پر ہو نہیں سکتا
- کتاب : تذکرہ شعرائے وارثیہ (Pg. 199)
- مطبع : فائن بکس پرنٹرس (1993)
- اشاعت : First
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.