Font by Mehr Nastaliq Web

عاشقِ محبوبِ داور شاہ رضوان الہدیٰ

طفیل احمد مصباحی

عاشقِ محبوبِ داور شاہ رضوان الہدیٰ

طفیل احمد مصباحی

MORE BYطفیل احمد مصباحی

    دلچسپ معلومات

    منقبت در شان حضرت شاہ رضوان الہدیٰ قادری (پنڈ-شیخ پورہ)

    عاشقِ محبوبِ داور شاہ رضوان الہدیٰ

    وارثِ محراب و منبر شاہ رضوان الہدیٰ

    آپ ہیں فرزندِ حیدر شاہ رضوان الہدیٰ

    اسوۂ شبیر و شبر شاہ رضوان الہدیٰ

    روئے انور سے نمایاں تھا سیادت کا جمال

    مرد حق مرد قلندر شاہ رضوان الہدیٰ

    آسمانِ زہد و تقویٰ کے درخشاں آفتاب

    بحرِ حکمت کے شناور شاہ رضوان الہدیٰ

    ’’شاکری گلزار‘‘ کے ہیں آپ اک خوش رنگ پھول

    بوئے حکمت سے معطر شاہ رضوان الہدیٰ

    خوب صورت نیک سیرت صاحبِ فضل و کمال

    برجِ علمِ دیں کے اختر شاہ رضوان الہدیٰ

    پیکرِ صدق و صفا سرمایۂ عشق و وفا

    ذات ہے تیری قد آور شاہ رضوان الہدیٰ

    حشر تک یوں ہی بلندی پر رہے گا دیکھنا

    آپ کی عظمت کا ٹاور شاہ رضوان الہدیٰ

    اے خطیب قوم! تم نے مذہبِ اسلام کی

    روشنی پہنچائی گھر گھر شاہ رضوان الہدیٰ

    مذہبِ اسلام کی حقانیت کی ہے دلیل

    آپ کا روئے منور شاہ رضوان الہدیٰ

    ’’سیدی فیضان‘‘ کو با فیض تم نے کر دیا

    ’’قادری فیضان‘‘ دے کر شاہ رضوان الہدیٰ

    کیجیے نذرِ عقیدت اپنے احمدؔ کا قبول

    قوم کے سالار و رہبر شاہ رضوان الہدیٰ

    مأخذ :
    • کتاب : Bagh-e-Rizwan (Pg. 148)

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY
    بولیے