Font by Mehr Nastaliq Web

ان کا مقام و مرتبہ صلِ علیٰ صلِ علیٰ

عبید اعظم اعظمی

ان کا مقام و مرتبہ صلِ علیٰ صلِ علیٰ

عبید اعظم اعظمی

MORE BYعبید اعظم اعظمی

    ان کا مقام و مرتبہ صلِ علیٰ صلِ علیٰ

    خیرالبشر خیرالوریٰ صلِ علیٰ صلِ علیٰ

    تاریکیوں کے دور کو بھٹکے ہوؤں کے طور کو

    دکھلایا سیدھا راستا صلِ علیٰ صلِ علیٰ

    مجلس میں آیا ذکر جب رفعت پہ آئی فکر جب

    ہر سمت سے گونجی صدا صلِ علیٰ صلِ علیٰ

    دشتِ عرب کی خاک سے بزمِ شہِ لولاک سے

    کیا کیا نہ دنیا کو ملا صلِ علیٰ صلِ علیٰ

    ذکرِ نبی جب جب ہوا دل نے عبیدؔ اعظم کہا

    صلِ علیٰ صلِ علیٰ صلِ علیٰ صلِ علیٰ

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY
    بولیے