Font by Mehr Nastaliq Web

شاہِ زمانہ شاہِ دو عالم مرے نبی صلوا علیٰ النبی و سلام علیٰ النبی

عبید اعظم اعظمی

شاہِ زمانہ شاہِ دو عالم مرے نبی صلوا علیٰ النبی و سلام علیٰ النبی

عبید اعظم اعظمی

MORE BYعبید اعظم اعظمی

    شاہِ زمانہ شاہِ دو عالم مرے نبی صلوا علیٰ النبی و سلام علیٰ النبی

    عرشِ ابد کے نیرِ اعظم مرے نبی صلوا علیٰ النبی و سلام علیٰ النبی

    رتبہ جو چاہتا ہو سدا احترام کا جھنڈا اٹھائے رکھے محمدکے نام کا

    جھکنے نہ دیں گے حشر میں پرچم مرے نبی صلوا علیٰ النبی و سلام علیٰ النبی

    امت پہ اپنی کل بھی عنایت کریں گے وہ، اللہ کے حضور شفاعت کریں گے وہ

    محشر میں ہوں گے چارہ گرِ غم مرے نبی صلوا علیٰ النبی و سلام علیٰ النبی

    دل جو ہے عظمتِ شہِ والا لیے ہوئے جائے گا وہ لحد میں اجالا لیے ہوئے

    کوئی نہیں ہے جیسے ہیں ہمدم مرے نبی صلوا علیٰ النبی و سلام علیٰ النبی

    بجھتا ہوا چراغ بھی آج آفتاب ہے، ان کا کہا جو مان لے وہ کامیاب ہے

    داعی نبی ہیں ہادیِ اعظم مرے نبی صلوا علیٰ النبی و سلام علیٰ النبی

    سرداری چاہتا ہو جو اس عرصہ گاہ کی، نعلین سرپہ رکھ لے رسالت پناہ کی

    صدرالصدور مرکزِ عالَم مرے نبی صلوا علیٰ النبی و سلام علیٰ النبی

    یا رب جہاں میں اور نہ کسی کے غلام ہوں اہل و عیال میرے نبی کے غلام ہوں

    صادق امین اشرف و احکم مرے نبی صلوا علیٰ النبی و سلام علیٰ النبی

    جو چاہتا ہو مرتبہ دونوں جہان میں پڑھتا رہے قصیدہ محمد کی شان میں

    کونین میں ہیں ارفع و اقدم مرے نبی صلوا علیٰ النبی و سلام علیٰ النبی

    یارب یہی دعا ہے عقیدت بھری رہے دل میں رسولِ پاک کی چاہت بھری رہے

    میرے فگار دل کے ہیں مرہم مرے نبی صلوا علیٰ النبی و سلام علیٰ النبی

    فائز ملیں گے کل وہ نمایاں مقام پر جو لوگ مر مٹے ہیں محمد کے نام پر

    رکھتے ہیں کیسی شانِ معظم مرے نبی صلوا علیٰ النبی و سلام علیٰ النبی

    تقدیر کا دھنی ہوں عبیدؔ اعظم اعظمی میں ان کا امتی ہوں عبیدؔ اعظم اعظمی

    عالم خدا کا رحمتِ عالم مرے نبی صلوا علیٰ النبی و سلام علیٰ النبی

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY
    بولیے