بوالعلا کی جان ہیں اکبر پیا
بوالعلا کی جان ہیں اکبر پیا
سلسلے کی شان ہیں اکبر پیا
میرے دل میں ہو گئے مسند نشیں
یوں ہوئے مہمان ہیں اکبر پیا
عاشقوں کے واسطے فرماں روا
جان ہیں ایمان ہیں اکبر پیا
آپ کا در ہے در غوث الوریٰ
ساقیٔ عرفان ہیں اکبر پیا
راہ مولیٰ پوچھئے ان سے کبھی
اہل حق کی شان ہیں اکبر پیا
واصف شاہ امم ہیں دیکھیے
وقت کے حسان ہیں اکبر پیا
ارشدیؔ نے رکھ دیا کہہ کر قلم
دانا پور کی جان ہیں اکبر پیا
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.