نہیں اب آپ کی فرقت کا یارا یا رسول_اللہ
نہیں اب آپ کی فرقت کا یارا یا رسول اللہ
کرم فرمائیے ہم پر خدا را یا رسول اللہ
تمہارے ہی کرم کا ہے نظارہ یا رسول اللہ
یہ ساری زندگی احسان تمہارا یا رسول اللہ
کچھ اپنا دیجیے صدقہ خدا را یا رسول اللہ
کچھ اپنے شاہزادوں کا اتارا یا رسول اللہ
بہ ہر منظر بہ ہر جلوہ بہ ہر تقدیر ہے مجھ کو
بہ ہر صورت تمہارا ہی نظارہ یا رسول اللہ
غریبوں بے کسوں سب کی نگاہیں آپ ہی پر ہیں
سبھی کا آپ ہیں واحد سہارا یا رسول اللہ
تعلق اپنا اپنا ہے محبت اپنی اپنی ہے
بجا ہے جس کسی نے بھی پکارا یا رسول اللہ
اگرچہ بارہا دیکھا مگر نادیدہ ہوں پھر بھی
ہے دل کش اس قدر روضہ تمہارا یا رسول اللہ
بہ ہر منزل لئیقؔ بے نوا کے حق میں کافی ہے
تمہاری چشم رحمت کا اشارہ یا رسول اللہ
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.