نبی کے جانشیں بن کے جو آئے شاہ_جیلانی
دلچسپ معلومات
منقبت در شان غوث پاک شیخ عبدالقادر جیلانی (بغداد-عراق)
نبی کے جانشیں بن کے جو آئے شاہ جیلانی
انہیں کی زندگی بھی ساتھ لائے شاہ جیلانی
ہمیں کس بات کا غم ہے ہمیں کس چیز کا کھٹکا
ہے اپنی زندگی زیر نوائے شاہ جیلانی
دل بیتاب پر سرکار کی کتنی عنایت ہے
ادھر تڑپا ادھر تشریف لائے شاہ جیلانی
کمائی عمر بھر کی یا ہماری زیست کا حاصل
اگر کچھ ہے تو بس داغ ولائے شاہ جیلانی
نئے انداز کی ایک زندگی محسوس کرتا ہوں
مرا دل جب تڑپتا ہے برائے شاہ جیلانی
کبھی اس طرح بھی دیتے ہیں وہ اپنے غلاموں کو
نظر آتا نہیں دست عطائے شاہ جیلانی
اگر نسبت سے ان کی کام لینے کا سلیقہ ہو
تو کیا کچھ کر نہیں سکتا گدائے شاہ جیلانی
نجف بغداد طیبہ کربلا کیا کیا سمٹ آئے
میری بالیں پہ جب تشریف لائے شاہ جیلانی
لئیقؔ ان کے لیے تاریکی مرقد کا ڈر کیسا
کہ جن کے ساتھ ہے شمع ولائے شاہ جیلانی
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.