تمہاری آل میں اک خاکسار ہم بھی ہیں
تمہاری آل میں اک خاکسار ہم بھی ہیں
چمن میں اک شجر خاردار ہم بھی ہیں
تمہارے امتی ہیں یہ شرف ہی کیا کم ہے
ہے اب یہ فخر کہ تم میں شمار ہم بھی ہیں
جو نسبت آپ سے دیتے ہیں شرم آتی ہے
کہ اپنے حال پہ خود شرمسار ہم بھی ہیں
تمہاری آل میں ہونے کا جو شرف بخشا
رہینِ منتِ پروردگار ہم بھی ہیں
صبا جو تیرا گذر ہو تو عرض یہ کرنا
کہ حاضری کے لئے بےقرار ہم بھی ہیں
- کتاب : تذکرہ شعرائے اتر پردیش حصہ اول (Pg. 95)
- Author : عرفان عباسی
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.