مرے انگنا معین الدین آئے رے
دلچسپ معلومات
منقبت درشان خواجہ معین الدین چشتی (اجمیر-راجستھان)
آئے ہیں مورے انگنا، سب ولیوں کے راجہ
ہیں جو رسول اللہ کے پیارے، جن کو کہیں سب خواجہ
مورے انگنا معین الدین آئے رے
آئے رے آئے، مورے بھاگ جگائے، مورے انگنا
آؤ ! سیّو دئیو بدھائی، مورے انگنا
سونے کا دیارا میں چوکھ باروں
اپنے خواجہ پہ میں تن من واروں
آئے رے آئے، مورے بھاگ جگائے
مورے انگنا معین الدین آئے رے
من میں خوشی کے پھول کھلے ہیں
آج موہے مورے خواجہ ملے ہیں
خوشیاں مناؤ سکھی جھوم کے گاؤ
مورے انگنا معین الدین آئے رے
خواجہ پیا ہیں جگ اجیارے
آلِ نبی، زہرا کے دلارے
ابنِ علی ہیں، خواجہ ابنِ سخی ہیں
مورے انگنا معین الدین آئے رے
خواجہ قطب ہیں آج یہاں پر
جھوم رہے ہیں، سارے قلندر
بابا فرید بھی آئے ہیں ہیں
مورے انگنا معین الدین آئے رے
آج مورے گھر دھوم مچی ہے
خواجہ پیا کی شادی رچی ہے
دولہا ہیں خواجہ عثمان کے پیارے
مورے انگنا معین الدین آئے رے
- کتاب : Pakistani Qawwalian (Pg. 26)
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.