کہوں کیا رتبۂ اعلیٰ علاؤالدین صابر کا
دلچسپ معلومات
منقبت درشان حضرت علاؤالدین علی احمد صابر (کلیر-اترا کھنڈ)
کہوں کیا رتبۂ اعلیٰ علاؤالدین صابر کا
جسے دیکھو ہے متوالا علاؤالدین صابر کا
چلو اے تشنگان معرفت سیراب ہوجاؤ
رواں ہے فیض کا دریا علاؤالدین صابر کا
جسے پینا ہو پی لے جام مئے پیرانِ کلیر سے
عجب چشمہ ہے رحمت کا علاؤالدین صابر کا
ہمارا کعبۂ مقصد ہمارا کعبۂ ایماں
یہی روضہ یہی روضہ علاؤالدین صابر کا
تصدق اپنے مرشد کے کہ جس نے ہم کو دکھلایا
جمالِ چہرۂ اعلیٰ علاؤالدین صابر کا
کوئی کچھ بھی کہے لیکن غلام خاص ہوں بسملؔ
علاؤالدین صابر کا علاؤالدین صابر کا
- کتاب : Asli Guldasta-e-Qawwali (Pg. 20)
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.