کہوں کیا رتبۂ_اعلیٰ علاؤالدین صابر کا
دلچسپ معلومات
منقبت درشان صابر پاک حضرت علاؤالدین علی احمد (کلیر-اتراکھنڈ)
کہوں کیا رتبۂ اعلیٰ علاؤالدین صابر کا
جسے دیکھو ہے متوالا علاؤ الدین صابر کا
چلو اے تشنگان معرفت سیراب ہو جاؤ
رواں ہے فیض کا دریا علاؤ الدین صابر کا
جسے پینا ہو پی لے جام مے پیران کلیئر سے
عجب چشمہ ہے رحمت کا علاؤ الدین صابر کا
ہمارا کعبۂ مقصود ہمارا قبلۂ ایماں
یہی روضہ یہی روضہ علاؤ الدین صابر کا
تصدق اپنے مرشد کے کہ جس نے ہم کو دکھلایا
جمال چہرۂ اعلیٰ علاؤ الدین صابر کا
کوئی کچھ بھی کہے لیکن غلام خاص ہوں بسملؔ
علاؤ الدین صابر کا علاؤ الدین صابر کا
- کتاب : Guldasta-e-Qawwali (Pg. 3)
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.