طور پر موسیٰ سے کہہ دو بے نقاب آنے کو ہے
طور پر موسیٰ سے کہہ دو بے نقاب آنے کو ہے
ماہرو پردے سے باہر بے حجاب آنے کو ہے
روزِ محشر خوف کیا ہے حق کی جانب سے تمہیں
شافعِ محشر محمد کو خطاب آنے کو ہے
اے فرشتے ٹھہر جا مت کر ابھی تو قبضِ روح
جن کو کہتے ہیں محمد وہ جناب آنے کو ہے
ہوش رہتا ہے بھلا دیکھیں کسے روزِ جزا
سرورِ دیں حشر کے دن بے نقاب آنے کو ہے
احمدِ ذیشاں کھڑے ہیں اس طرح معراج میں
اس طرف پردے سے خود وہ بے نقاب آنے کو ہے
- کتاب : Guldasta-e-Qawwali (Pg. 27)
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.