لگی ہے آگ بجھا دیجیے غریب_نواز
دلچسپ معلومات
منقبت در شان غریب نواز خواجہ معین الدین چشتی (اجمیر-راجستھان)
لگی ہے آگ بجھا دیجیے غریب نواز
ہمارے گھر کو بچا لیجیے غریب نواز
جو ایک جان تھے پھولوں میں خوشبوؤں کی طرح
الگ تھلگ ہیں ملا دیجیے غریب نواز
ہوائے حرص و ہوس سے تباہ ہے دنیا
رہ خلوص دکھا دیجیے غریب نواز
ہے زخم زخم محبت لہو لہو رشتے
دلوں میں راہ بنا دیجیے غریب نواز
نہ جانے کب سے ہے فاروقؔ اسیر پنجۂ غم
اسے نجات دلا دیجیے غریب نواز
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.