چمن چمن کی دلکشی گلوں کی ہے وہ تازگی
چمن چمن کی دلکشی گلوں کی ہے وہ تازگی
ہے چاند جن سے شبنمی وہ کہکشاں کی روشنی
فضاؤں کی وہ راگنی ہواؤں کی وہ نغمگی
ہے کتنا پیارا نام بھی نبی نبی نبی نبی
وہ آمدِ بہار ہے وہ نور کی قطار ہے
فضا بھی خوشگوار ہے ہوا بھی مشک بار ہے
ہوا سے میں نے جب یہ کہا یہ کون آگیا بتا
ہوا پکارتی چلی نبی نبی نبی نبی
زمیں بنے زماں بنے مکیں بنے مکاں بنے
چنیں بنے چناں بنے وہ وجہ کون فکاں بنے
کہا یہ میں نے اے خدا! یہ کس کے صدقہ میں بنا
تو رب نے بھی کہا یہی نبی نبی نبی نبی
وہ حسنِ انتخاب ہے وہ عشقِ لاجواب ہے
وہ رحمتوں کا باب ہے وہ نور کے سحاب ہے
وہ جس طرف نکل گئے فضا میں پھول پھل گئے
کلی کلی پکار اٹھی نبی نبی نبی نبی
جمالیات آپ سے تجلیات آپ سے
تخلیات آپ سے تصرفات آپ سے
بس اک نگاہِ مصطفیٰ کے قبلہ بھی بدل گیا
خمیدہ سر ہے خسروی نبی نبی نبی نبی
چلے جو قتل کو عمر کہا کسی نے روک کر
کہاں چلے اور کدھر مزاج کیوں ہے عرش پر
ذرا بہن کی لو خبر فدا ہے وہ رسول پر
وہ کہہ رہی ہے ہر گھڑی نبی نبی نبی نبی
عمر چلے بہن کے گھر یہ دل میں سوچ سوچ کر
اڑائیں گے ہم ان کا سر جو ہیں نبی کے دین پر
سنا ہے جب قرآن کو خدا کے اس بیان کو
عمر نے بھی کہا یہی نبی نبی نبی نبی
- کتاب : Majmua-Naa't-o-Manqabat (Pg. 132)
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.