اے صبا مصطفیٰ سے کہہ دینا غم کے مارے سلام کہتے ہیں
اے صبا مصطفیٰ سے کہہ دینا غم کے مارے سلام کہتے ہیں
یاد کرتے ہیں تم کو شام و سحر، دل ہمارے سلام کہتے ہیں
اللہ اللہ حضور کی باتیں، مرحبا رنگ و نور کی باتیں
چاند جن سے بلائیں لیتا ہے اور تارے سلام کہتے ہیں
اللہ اللہ حضور کے گیسو، بھینی بھینی مہکتی وہ خوشبو
جن سے معمور ہے فضا ہر سو وہ نظارے سلام کہتے ہیں
جب محمد کا نام آتا ہے، رحمتوں کا پیام لاتا ہے
لب ہمارے درود پڑھتے ہیں، دل ہمارے سلام کہتے ہیں
زائر طیبہ تو مدینے میں پیارے آقا سے اتنا کہہ دینا
آپ کی گرد راہ کو آقا بے سہارے سلام کہتے ہیں
عاشقوں کا سلام لے جاؤ، غم زدوں کا سلام لے جاؤ
یہ تڑپتے ہلکتے دیوانے، ان کا بھی کچھ پیام لے جاؤ
ذکر تھا آخری مہینے کا، تذکرہ چھڑ گیا مدینے کا
حاجیو مصطفیٰ سے کہہ دینا، غم کے مارے سلام کہتے ہیں
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.