مدینے میں یا رب مقام ہو جاوے
وہیں پہ عمر دو روزہ تمام ہو جاوے
تری جناب مقدس میں سرور عالم
قبول میرا درود و سلام ہو جاوے
ہمیں ہے دل سے بھروسہ تری شفاعت کا
بھلا ہو آج ہی یوم القیام ہو جاوے
جو جان جائے شہید کی طرح روضہ پر
تو عاشقان محمدؐ میں نام ہو جاوے
یہ آرزو ہے کہ اک بار زندگانی میں
در حضور پہ حاضر غلام ہو جاوے
خدا کے واسطے اب تو نگاہ لطف و کرم
ادھر بھی اے شۂ والا مقام ہو جاوے
زباں سے کہتا ہوں میں لا الہ الا اللہ
کرم کریم آلہی تمام ہو جاوے
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.