رسول اللہ کی دل میں محبت لے کے آیا ہوں
دلچسپ معلومات
مشہور قوال کلن خاں کا پڑھا ہوا کلام۔
رسول اللہ کی دل میں محبت لے کے آیا ہوں
جو دولت لٹ نہیں سکتی وہ دولت لے کے آیا ہوں
نگاہِ جرم میں رنگِ ندامت لے کے آیا ہوں
گناہوں میں بھی اندازِ عبادت لے کے آیا ہوں
میری نظروں میں کیا توقیر ہو، شالوں دو شالوں کی
میں دل کی کملی والے کی محبت لے کے آیا ہوں
ابو بکر و عمر، عثمان و حیدر جان ہیں میری
میں ہر ہر سانس میں ان کی محبت لے کے آیا ہوں
مدینے جاؤں شہری پھر نہ آؤں یہ تمنا ہے
انہیں قدموں میں مر جانے کی حسرت لے کے آیا ہوں
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.