جی مولیٰ مولیٰ
او جیوے مولیٰ مولیٰ
مولیٰ جیوے مولیٰ اللہ
فاذکرونی کی ہوری بناؤں
اذکر کم میں پیا کو رجھاؤں
اپنے سوہنے کے میں بلہاری جاؤں
ایسے پیا کے میں بل بل جاؤں
کیسا پیا سبحان اللہ سبحان اللہ سبحان اللہ
یا محمدؐ سید الکونین کونین
یا محمدؐ سید الکونین کونین
بلغ العلیٰ بکمالہ
کشف الدجیٰ بجمالہ
حسنت جمیع خصالہ
صلوا علیہ و آلہ
جو شب وصال میں مصطفیٰ
چلے جی میں ٹھان کے عرش کی
تو زمیں سے عرش بریں تلک
ہوئی حسن پاک کی روشنی
ہزار خوبی دلبری
وہ بہار گلشن سرمدی
وہ سوار اپنے براق پر
گئے جیسے بجلی چمک گئی
بلغ العلیٰ بکمالہ
کشف الدجیٰ بجمالہ
حسنت جمیع خصالہ
صلوا علیہ و آلہ
یا محمدؐ سید الکونین کونین
یا محمدؐ سید الکونین کونین
جہاں آپ آپ پہ ہو فدا
وہاں کہئے کام توئی کا کیا
وہاں ذکر وصل و فراق کیا
کہ جہاں نہ ہو کوئی دوسرا
وہاں آپ آپ سے وصل تھا
وہاں آپ آپ سے تھا جدا
بجز اس کے اور کہوں میں کیا
کہ نور نور سے جا ملا
بلغ العلیٰ بکمالہ
کشف الدجیٰ بجمالہ
حسنت جمیع خصالہ
صلوا علیہ و آلہ
نگاہ عشق و مستی میں وہی اول وہی آخر
وہی قرآں وہی فرقاں وہی یاسین وہی طہٰ
بلغ العلیٰ بکمالہ
کشف الدجیٰ بجمالہ
حسنت جمیع خصالہ
صلوا علیہ و آلہ
یا محمدؐ سید الکونین کونین
یا محمدؐ سید الکونین کونین
مولیٰ یا صل وسلم دایماً
ابداً علیٰ حبیبک خیرالخلق کلھم
یا محمدؐ سید الکونین کونین
یا محمدؐ سید الکونین کونین
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.