Sufinama

میری آنکھوں میں مدینہ شکل_احمد دل میں ہے

نا معلوم

میری آنکھوں میں مدینہ شکل_احمد دل میں ہے

نا معلوم

MORE BYنا معلوم

    میری آنکھوں میں مدینہ شکل احمد دل میں ہے

    کیوں اسے ڈھونڈوں مری لیلیٰ اسی محمل میں ہے

    حکم ربی کا تھا جلوہ صورت معشوق میں

    ورنہ کیا رکھا ہوا اس مشت آب و گل میں ہے

    قبر میں کیا پوچھتے ہو مجھ سے اے منکر نکیر

    کیا نظر آتی نہیں صورت جو میرے دل میں ہے

    ابروئے خم دار کا زخمی ہوا ہوں لے خبر

    اے مسیحا جان باقی کچھ ترے بسمل میں ہے

    دیکھ کر کہتے ہیں سب روئے محمدؐ مصطفیٰؐ

    جس کو کہتے ہیں خدا وہ پردۂ حائل میں ہے

    سیکڑوں زخمی کیے اور سیکڑوں کاٹے گلے

    بانکپن باقی ادا اب کچھ مرے قاتل میں ہے

    ذبح کرتے کرتے مجھ کو دست نازک جب تھکا

    یوں کہا جھنجھلا کے میری جان کس مشکل میں ہے

    قافلے والے سبھی ملک عدم جانے کو ہیں

    کوئی پہنچا ہے تو کوئی پہلی ہی منزل میں ہے

    یا الٰہی کس سے پوچھوں اس پر پوش کا پتہ

    اس کا ناقہ ہے کہاں وہ کون سی منزل میں ہے

    آج مقتل میں ہے مجمع جاں نثاروں کا منیرؔ

    فیصلہ اب زندگی کا قبضۂ قاتل میں ہے

    مأخذ :

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY

    Jashn-e-Rekhta | 8-9-10 December 2023 - Major Dhyan Chand National Stadium, Near India Gate - New Delhi

    GET YOUR PASS
    بولیے