وہ نبی کون یعنی ہمارا نبی
دلچسپ معلومات
بھیروین نعت
خاص دستِ خدا کا سنورا نبی
آسمانِ رسالت کا تارا نبی
نورِ ذاتِ احد عالم آرا نبی
خاتم الانبیا حق کا پیارا نبی
وہ نبی کون یعنی ہمارا نبی
سب سے پہلے پیغمبر تھے آدم صفی
شیث کو بعد اُن کے نبوت ملی
پھر اسی طرح نوبت رِسالت کی تھی
قرآن بدلی رسولوں کی ہوتی رہی
چاند بدلی سے نکلا ہمارا نبی
حق نے سب کو دیا معجزہ ایک ایک
سب نے ظاہر کیا معجزہ ایک ایک
سب سے صادر ہوا معجزہ ایک ایک
ہر نبی کو ملا معجزہ ایک ایک
معجزہ بن کے آیا ہمارا نبی
اپنا پا کے ٹھکانا مکیں رہ گیے
سدرۃ المنتہیٰ کے قریں رہ گیے
آ گے جانے سے روح الامیں رہ گیے
آسمانوں ہی پہ سب نبی رہ گیے
عرشِ اعلیٰ پہ پہنچا ہمارا نبی
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.