در جنت ہے دروازہ معین_الدین چشتی کا
دلچسپ معلومات
منقبت در شان غریب نواز خواجہ معین الدین چشتی (اجمیر-راجستھان)
در جنت ہے دروازہ معین الدین چشتی کا
جہاں پھر کیوں نہ ہو شیدا معین الدین چشتی کا
جہاں میں ہے لقب خواجہ معین الدین چشتی کا
اسی سے ہے عیاں رتبہ معین الدین چشتی کا
جسے دیکھو وہ ہے شیدا معین الدین چشتی کا
جہاں میں بج گیا ڈنکا معین الدین چشتی کا
دکن گیا مالوہ گیا دو آبہ سندھ گیا یارو
جہاں جاتا ہوں ہے چرچا معین الدین چشتی کا
کوئی ہند الولی کہتا ہے کوئی خواجہ کہتا ہے
لقب جو ہے وہ ہے اعلیٰ معین الدین چشتی کا
تصوف کے جو دل دادہ ہیں وہ دامن نہ چھوڑیں گے
علاؤ الدین صابر کا معین الدین چشتی کا
جہاں میں دھوم ہے ہر سو علاؤ الدین صابر کی
ہے کل آفاق میں شہرا معین الدین چشتی کا
تمنا ہے دبیرؔ زار کی مدت سے یا اللہ
دکھا دے اس کو بھی روضہ معین الدین چشتی کا
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.