پیشوائے_جہاں معین_الدین
دلچسپ معلومات
منقبت در شان غریب نواز خواجہ معین الدین چشتی (اجمیر-راجستھان)
پیشوائے جہاں معین الدین
سرور لا مکاں معین الدین
وصف کب آپ کا بیاں ہووے
بے نشاں کے نشاں معین الدین
لاکھوں آ آ کے آپ کے در پر
کر رہے ہیں فغاں معین الدین
چھوڑ کر میں بھلا کدھر جاؤں
آپ کا آستاں معین الدین
اس کو کیا خوف روز محشر ہو
جس پہ ہو مہرباں معین الدین
کر دیا کفر کو تہ و بالا
ہے تمہاری وہ شان معین الدین
شکر حق ہے کہ سر پہ احمدؐ کے
ہے عیاں اور نہاں معین الدین
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.