لکھوں تو حیف کیا تیری معین_الدین اجمیری
دلچسپ معلومات
منقبت در شان غریب نواز خواجہ معین الدین چشتی (اجمیر-راجستھان)
لکھوں تو حیف کیا تیری معین الدین اجمیری
زباں قاصر ہے اب میری معین الدین اجمیری
تو مقبول الٰہی ہے تو محبوب الٰہی ہے
تعالیٰ شان ہے تیری معین الدین اجمیری
تمنا ہے یہی سوئے مزار پاک اب چل کر
لگاؤں در پہ میں پھیری معین الدین اجمیری
ترے دریائے وحدت میں جہاز اور بیڑا کب اٹکے
تو کشتی پار کر میری معین الدین اجمیری
ترے دربار جو آئے مرادیں دل کی وہ پائے
عجب سرکار ہے تیری معین الدین اجمیری
فضائل سن رہا ہوں میں بجز دیکھے در والا
نہیں ہوتی میری سیری معین الدین اجمیری
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.