میں ہوں بہت دنوں سے محو_لقائے_صابر
دلچسپ معلومات
منقبت در شان صابر پاک شیخ علاؤالدین علی احمد (کلیر-اتراکھنڈ)
میں ہوں بہت دنوں سے محو لقائے صابر
احسان ہو جو اپنا جلوہ دکھائے صابر
ہر ذرۂ زیں سے پیدا ہیں لاکھ جلوے
کلیر بنا ہوا ہے محو لقائے صابر
میں کس کا شیفتہ ہوں کیا پوچھتے ہو مجھ سے
میں ہوں نثار صابر میں ہوں فدائے صابر
جسم رشک خاور اس پر سیاہ کمبل
گھر کر گئی ہے دل میں ہر ہر ادائے صابر
دل بھی نیاز اس کا جاں بھی نیاز اس کی
یہ بھی برائے صابر وہ بھی برائے صابر
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.