Font by Mehr Nastaliq Web

مخدوم بلا_عذر ہیں خدام تمہارے

نا معلوم

مخدوم بلا_عذر ہیں خدام تمہارے

نا معلوم

دلچسپ معلومات

منقبت در شان صابر پاک شیخ علاؤالدین علی احمد (کلیر-اتراکھنڈ)

مخدوم بلا عذر ہیں خدام تمہارے

ہر حال میں ہیں بندۂ بیدام تمہارے

تم بحر سخا منبع الطاف و کرم ہو

قربان نہ ہوں ہم کیوں سحر و شام تمہارے

کون ایسا ہے جس پر نہیں احسان تمہارا

کس پر نہیں آفاق میں اکرام تمہارے

پھیلاتے ہیں ہم ہاتھ یہ ہے کام ہمارا

ہیں لطف و کرم جود و عطا کام تمہارے

لکھتا ہے تا حشر دبیرؔ جگر افگار

پھر بھی نہ ہوں اوصاف کچھ ارقام تمہارے

مأخذ :

Additional information available

Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

OKAY

About this sher

Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

Close

rare Unpublished content

This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

OKAY
بولیے