خاص ولی_محبوب_خدا حضرت_پیر نظام_الدین
دلچسپ معلومات
منقبت در شان محبوبِ الٰہی خواجہ نظام الدین اؤلیا (دہلی-بھارت)
خاص ولی محبوب خدا حضرت پیر نظام الدین
ہادی مولیٰ راہنما حضرت پیر نظام الدین
مشرق مغرب تیری دھوم عرش علا پر ہے مرقوم
نام ترا سب کو معلوم حضرت پیر نظام الدین
تم ہو خدا کے خاص ولی محرم راز خفی و جلی
اور مقبول نبی و علی حضرت پیر نظام الدین
ہر مظہر اسرار ہو تم روشن قطب مدار ہو تم
بے یاروں کی یار ہو تم حضرت پیر نظام الدین
چشمۂ فیض تیری درگاہ عارف واقف سر الہ
مجھ پہ کرم کی ہووے نگاہ حضرت پیر نظام الدین
بیکس عاجز ہوں لاچار تم بن اور نہیں غم خوار
بہر خدا اب لیجو سار حضرت پیر نظام الدین
میراںؔ شاہ پہ کیجو نظر بہر جناب گنج شکر
آن پڑا ہوں آپ کے در حضرت پیر نظام الدین
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.