کوئی جا کر رسولؐ_پاک سے میری خبر کر دے
کوئی جا کر رسولؐ پاک سے میری خبر کر دے
غم فرقت میں اٹھتا ہے پتھر کا جگر کر دے
ہماری یہ شب فرقت الٰہی ہوگی کب آخر
بہت بے چین دل ہے یا خدا جلدی سحر کر دے
شہنشاہ مدینہ جلد اب ہم کو طلب کریں
ہماری آہ میں خالق اگر پیدا اثر کر دے
میں جھاڑوں اپنی پلکوں سے خدایا خاک گلیوں کی
مدینہ میں کہیں میرا الٰہی تو گزر کر دے
عطا کی ہے محمدؐ کو الٰہی تو نے سب طاقت
اگر ذرے کو چاہے پل میں وہ رشک قمر کر دے
حسن ہو جائے مستغنی ابھی پل بھر میں اے داور
ہمارے حال پر بھی لطف سے اک دم نظر کر دے
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.