ہیں دل پہ داغ عشق رسالت مآب میں
اللہ کو دکھائیں گے روز حساب میں
ہیں سیکڑوں یہ رنج دل بے قرار میں
گزری ہے ایک عمر اسی انقلاب میں
محشر کا کیا ہے خوف نہ کریں کون چیز ہم
حضرت کا ایک نام ہے سب کے جواب میں
ہر ایک شعر پر مرے خود صاد ہو گیا
آنکھوں پہ زور کچھ نہ پڑا انتخاب میں
خاموش ہو زبان کو کر بندہ اے فراقؔ
مل جائے گی زمیں تیرے اضطراب میں
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.