Font by Mehr Nastaliq Web
Sufinama

دکھا دو شان_یکتائی معین_الدین اجمیری

نا معلوم

دکھا دو شان_یکتائی معین_الدین اجمیری

نا معلوم

MORE BYنا معلوم

    دلچسپ معلومات

    منقبت در شان غریب نواز خواجہ معین الدین چشتی (اجمیر-ہندوستان)

    دکھا دو شان یکتائی معین الدین اجمیری

    تمہارا ہوں میں شیدائی معین الدین اجمیری

    خدا را اے شوالا جھکا دو گردن توبہ

    یہ لطف و حسن زیبائی معین الدین اجمیری

    سرتاج فقیراں ہو کلاہ فخر پیراں ہو

    تمہیں زیبا شہنشاہی معین الدین اجمیری

    ہوس باقی رہی دل میں نہ میرے باغ رضواں کی

    تمہاری یاد جب آئی معین الدین اجمیری

    کرم کرتے نہیں مجھ پر سخی ابن السخی ہو کر

    نہ چھوڑو رسم آبائی معین الدین اجمیری

    نہ دیکھا تھا کوئی جلوہ یہاں خواب عدم سے آ

    دیا وہ ہم کو دکھلائی معین الدین اجمیری

    خبر مجبور کی اپنے شتابی سے شہا لیجے

    لبوں پر جان ہے آئی معین الدین اجمیری

    مأخذ :

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY

    Jashn-e-Rekhta | 13-14-15 December 2024 - Jawaharlal Nehru Stadium , Gate No. 1, New Delhi

    Get Tickets
    بولیے