عجب صورت رسول اللہ کی حق نے بنائی ہے
عجب صورت رسول اللہ کی حق نے بنائی ہے
کہ جس پر جان و دل سے شیفتہ ساری خدائی ہے
رسول اللہ نے نامِ خدا وہ حسن پایا ہے
کہ جس پر عاشق و شیدا وہ ذاتِ کبریائی ہے
جہاں سے عشقِ احمد ساتھ اپنے لے کے جائے گا
اسی کے واسطے فردوس خالق نے بنائی ہے
اسے پرواہ شاہانِ جہاں کی کچھ نہیں واللہ
درِ احمد کی حاصل دوستو جس کو گدائی ہے
مثالِ موم ہوکر آپ کا رکھا قدم دل میں
محبت مرحبا کیا سنگ کے دل میں سمائی ہے
ملک حور و پری جن و بشر سب ہیں ترے عاشق
خدا نے کیا ہی تیری موہنی صورت بنائی ہے
مدینہ کو خدا پہنچائے جلدی ہند سے سرورؔ
ہمارے اس دلِ وحشی میں بس یہی سمائی ہے
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.