نہ کلک مانی سے کھینچ سکے گا تہمارا نقشہ تمہاری صورت
دلچسپ معلومات
منقبت در شان غوث پاک شیخ عبدالقادر جیلانی (بغداد-عراق)
نہ کلک مانی سے کھینچ سکے گا تہمارا نقشہ تمہاری صورت
کہ سب سے یا غوث ہے نرالا تمہارا نقشہ تمہاری صورت
تمہیں تو محبوب ہو خدا کے تمہیں تو مطلوب ہو خدا کے
پسند حق ہے جناب والا تمہارا نقشہ تمہاری صورت
زہے جمال جلال حق نے دکھائے کیا کیا اسے تماشے
نگاہِ الفت سے جس نے دیکھا تمہارا نقشہ تمہاری صورت
یہی ہے حسرت یہی ہے ارماں کہ دیکھوں آنکھوں سے شاہ جیلاں
تمہاری خوبی تمہارا جلوہ تمہارا نقشہ تمہاری صورت
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.