ہے شہرت خلق میں تیری معین الدین اجمیری
دلچسپ معلومات
منقبت در شان غریب نواز خواجہ معین الدین چشتی (اجمیر-راجستھان)
ہے شہرت خلق میں تیری معین الدین اجمیری
مدد للہ کر میری معین الدین اجمیری
نہیں اب تک ہوئی حاصل افسوس میری آنکھوں کو
تیرے دیدار سے میری معین الدین اجمیری
بچایا ہر گھڑی مجھ کو غم و اندوہ حرماں سے
عنایت کیا ہے کم تیری معین الدین اجمیری
تری صورت رہے پیش نظر ہر وقت ہر لحظہ
یہی ہے آرزو میری معین الدین اجمیری
زباں پر جوش الفت سے یہی جاری ہے اے حاجی
معین الدین اجمیری، معین الدین اجمیری
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.