قبلۂ شاہ و گدا حضرتِ غوث الثقلین
دلچسپ معلومات
منقبت درشان غوث پاک شیخ عبدالقادر جیلانی (بغداد-عراق)
قبلۂ شاہ و گدا حضرتِ غوث الثقلین
کعبۂ خلقِ خدا حضرتِ غوث الثقلین
ابنیا کی سی صفت آپ کو حق نے دی ہے
آپ ہیں سرِّ خدا حضرت غوث الثقلین
واقف سِرِّ نبی محرم اسرار علی
حامیٔ دینِ ہدا حضرتِ غوث الثقلین
یہ تو ادنیٰ سی کرامت ہے تمہاری مشہور
چور ابدال کیا حضرتِ غوث الثقلین
آپ نے ڈوبی ہوئی جیسے نکالی ہے برات
میں بھی ہوں غم سے رہا حضرتِ غوث الثقلین
شرم آتی ہے گناہوں سے نہیں کہہ سکتا
ہوں گنہگار پڑا حضرتِ غوث الثقلین
کیجئے عقدہ کشائی مری بہرِ حسنین
آپ ہیں عقدہ کشا حضرتِ غوث الثقلین
دوشِ اقدس پہ قدم احمدِ مرسل نے کہا
یہ شرف کس کو ملا حضرتِ غوث الثقلین
آپ کے ہوتے کہوں کس سے میں جی کا احوال
حال ہے میرا بُرا حضرتِ غوث الثقلین
کب تلک کہئے بھٹکتا پھروں در در مارا
لیجئے در پہ بُلا حضرتِ غوث الثقلین
دم نکل جائے ظہیریؔ کا تصور میں ترے
یہی کہتا ہے سدا حضرتِ غوث الثقلین
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.