آگاہ ہو میرے حال سے تم گم کردہ خرد ہوں ہوش ہیں گم
دلچسپ معلومات
منقبت در شان غریب نواز خواجہ معین الدین چشتی (اجمیر-راجستھان)
آگاہ ہو میرے حال سے تم گم کردہ خرد ہوں ہوش ہیں گم
دشمن ہیں پے آزار دے سلطان الہند غریب نواز
فریاد تمہیں سے ہے میری تکلیف سہی کیسی کیسی
ہو داد طلب کی دارد سمایا سلطان الہند غریب نواز
منہ عیش و طرب نے پھیر لیا دن رات کے غم نے گھیر لیا
سب دور ہوں میرے رنج ولی سلطان الہند غریب نواز
سینہ ہو میرا خمخانۂ عشق دل اور جگر پیمانۂ عشق
اے عاشق راز خدا و نبی سلطان الہند غریب نواز
لائی ہے مجھے امید و کرم اس خاک کی اس در کی قسم
آیا ہوں پئے حاجت طلبی سلطان الہند غریب نواز
کیا میری زبان کیا میرا بیان میں ہیچمداں تم پر قرباں
کہتے ہیں ملک یہ تم کو سبھی سلطان الہند غریب نواز
یہ داغ کہاں تک رنج سہے تم سے نہ کہے تو کہے کس سے
تم آل بنی اولاد علی سلطان الہند غریب نواز
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.