کرو للہ عنایت کی نظر یا شاہ_جیلانی
دلچسپ معلومات
منقبت در شان غوث پاک شیخ عبدالقادر جیلانی (بغداد-عراق)
کرو للہ عنایت کی نظر یا شاہ جیلانی
کہ ہووے دور سب دل سے ضرر یا شاہ جیلانی
نہیں دوری سے مجھ کو چین پڑتا ہے یہاں دم بھر
تڑپتا ہوں خدا را لو خبر یا شاہ جیلانی
ثمر لائے شجر اپنا تمنائے محبت کا
جو جلدی سے کرو تم بارور یا شاہ جیلانی
رہے کلمہ زباں پر یاد بس دل میں تمہاری ہو
جہاں سے جس گھڑی ہووے سفر یا شاہ جیلانی
دکھا دو خواب میں اپنا مجھے تو روئے نورانی
یہی ہے درد بس شام و سحر یا شاہ جیلانی
تمہیں ہو عاشق یزداں تمہیں ہو دلبر یزداں
تمہیں حاصل سبھوں سے ہے وقر یا شاہ جیلانی
پھروں میں مثل پروانہؔ کروں جاں کو تصدق میں
تمہارے روضہ تک گر ہو گزر یا شاہ جیلانی
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.