تمہارا رتبہ ہے اعلیٰ معین الدین اجمیری
دلچسپ معلومات
منقبت درشان غریب نواز خواجہ معین الدین چشتی (اجمیر-راجستھان)
تمہارا رتبہ ہے اعلیٰ معین الدین اجمیری
ہو سب ولیوں میں تم بالا معین الدین اجمیری
شہا حور و پری کا بھی کبھی خواہاں نہیں ہوگا
تری الفت کا متوالا معین الدین اجمیری
نہیں ہے خوف محشر کا ذرا اے واعظا ہم کو
ہمارا جب ہے رکھوالا معین الدین اجمیری
قدم جب آپ کا آیا ہوا روشن جہاں سارا
جدھر دیکھو ہے اجیالا معین الدین اجمیری
عجب ہے حال اب میرا لگا ہے آن کر جب سے
محبت کا ترے بھالا معین الدین اجمیری
گزارش سرورِ غم گیں کی اب منظور ہوجائے
دکھادیجئے رخِِ والا معین الدین اجمیری
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.