تیرے آستاں سے مجھ کو جو ملی ہے سر بلندی
تیرے آستاں سے مجھ کو جو ملی ہے سر بلندی
میرا تاج سروری ہے تیری خاک آستانہ
تیرا نقش پائے اقدس جو ملے تو سر پہ رکھ لوں داتا
کہ میرے لیے تو داتا یہی تاجِ سروری ہے
میری خاک بھی اڑے گی بہ ادب تیری گلی سے داتا
تیرے آستاں سے اونچا نہ میرا غبار ہوگا
تیرے آستاں پہ آئے تیری یاد کھینچ لائی
رکھے خدا سلامت تیرے در سے آشنائی
میں ہوں بے نوا مسافر تو چراغ راہ منزل
میرا کام ہے بھٹکنا تیرا کام رہنمائی
جو تیری طلب میں نکلا ملے راستے کٹھن سے داتا
میں تھک کے بیٹھ جاتا تیری یاد کام آئی
جب بھی طوفاں میں لرزتا ہے سفینہ میرا
ہاتھ پھیلائے تیری یاد چلی آتی ہے داتا
میری زندگی کا حاصل ہے تیری گلی کا پھیرا
تیرے در کی سجدہ ریزی ہے نجات کا سہارا داتا
یہ جبیں پہ داغ جو پڑھ گیا
مجھے لوگ کہتے ہیں روسیاہ
میرے آسماں کی خطا نہیں
میری بندگی کا قصور ہے
اسی خاکِ آستاں میں کسی دن فنا بھی ہوگا
کہ بنا ہوا ہے بیدم اسی خاکِ آستاں سے
مجھے خاک میں ملا کر میری خاک بھی اڑا دے
تیرے نام پر مٹا ہوں مجھے کیا غرض نشاں سے
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.