Font by Mehr Nastaliq Web

ہے تو صحیح معین الحق بدہ سنوارا

نا معلوم

ہے تو صحیح معین الحق بدہ سنوارا

نا معلوم

MORE BYنا معلوم

    دلچسپ معلومات

    ’’کڑکا‘‘ کے عنوان سے یہ اشعار عہدِ اکبری یا عہدِ جہانگیری کی تصنیف ہیں، اب تک کسی کاغذ پر درج نہیں ہوئے، البتہ قوالانِ درگاہ اجمیر شریف نسلاً بعد نسل گاتے چلے آ رہے ہیں، بعض الفاظ بالکل سمجھ میں نہیں آتے، ممکن ہے کہ اصل الفاظ کی صورتیں مسخ ہوگئی ہوں، اشعار کے تسلسل کا بھی کوئی اطمینان نہیں ہے تاہم جو اشعار سمجھ میں آتے ہیں وہ بالکل صاف اردو میں ہیں، کہتے ہیں کہ روڑا مِٹھو فن موسیقی میں با کمال استاد تھے، جن کو عہد جہانگیری میں رانا اودے پور اپنے ہاں لے گیے تھے، چنانچہ ان کی دختری اولاد ابھی تک ریاست کی ملازم ہے، روڑا مِٹھو کے چلے جانے کے بعد عہد شاہجہانی میں اللہ دین مسکین کا تقرر بحیثیتِ قوال درگاہ ہوا۔

    ہے تو صحیح معین الحق بدہ سنوارا

    چشتی چراغ جگ میں اجارا

    ہے تو صحیح معین الحق بدہ سنوارا

    چتر چتر اون برن کیے

    باون جتن ہر جوگی اجیپال باجا

    اُڑ چلو جب ہی پیر حکم کیو

    جب سر کو سنبھال کو سن اتارا

    ہے تو صیح معین الحق بدہ سنوارا

    تو تھمب دنیا دین بھیو

    ہندل ولی نور ہدیٰ حور ہدیٰ ہر دوارا

    بھیو راجہ گھیر لئین اجمیر

    جب کیو اسلام توڑا کفارا

    ہے تو صیحح معین الحق بدہ سنوارا

    کفر جن توڑے اسلام کیو

    جنے گردنے شان دربار باجا

    اتر، دکھن، پورب پچھم

    پیروں کی سنی مکے آواجا

    دین کو تھمب معین الدین خواجہ

    بجان من یان، دین کو تھمب معین الدین خواجہ

    چتر دولہا بنے خواجہ حسن دان

    ایک ہی معجزہ داند بتھارا

    خواجہ دین کو تھمب معین الدین خواجہ

    تم بڑے سلطان حضرت چشتی

    بڑے تخت اور ملک تم کو ہی چھا جا

    روڑا مٹھو پر اپنا رحم کیجے

    دل کا درد دور کرو خواجہ خواجہ

    دین کو تھمب معین الدین خواجہ

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY
    بولیے