تڑپتے ہیں مچلتے ہیں بہت ارمان سینے میں
تڑپتے ہیں مچلتے ہیں بہت ارمان سینے میں
رواں جب قافلہ ہوتا ہے یاں حج کے مہینے میں
بھلا یہ کیسے ممکن ہے محبت کے قرینے میں
مزا کیا خاک آئے دور رہ کر ایسے جینے میں
ملائک جن و انساں کا وہ آخر پوچھنا کیا ہے
ہوائیں بھی ادب کے ساتھ چلتی ہے مدینے میں
در آقا پہ پہنچوں تو دم نکل جائے
یہی ہے آرزو میری بنے مدفن مدینے میں
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.