تصور جس گھڑی آیا معین الدین چشتی کا
دلچسپ معلومات
منقبت درشاں غریب نواز خواجہ معین الدین چشتی (اجمیر-راجستھان)
تصور جس گھڑی آیا معین الدین چشتی کا
جمالِ پُر ضیا دیکھا معین الدین چشتی کا
نہ ہو کونین کا کیوں فخر مجھ کو ہمدمو حاصل
مجھے کہتے ہیں سب بردا معین الدین چشتی کا
کریں جنت میں سر اونچا نہ طوبیٰ شرم سے اپنا
اگر دیکھے قدِ رعنا معین الدین چشتی کا
ہے پایہ پست اس کے روبرو جم کا سکندر کا
جو ہے اے ہمدمو بردا معین الدین چشتی کا
خداوند جہاں مجھ کو برائے احمدِ مرسل
نظر آئے کہیں روضا معین الدین چشتی کا
نہ گلزارِ جنا پر فخر اے حور و کر و ہر گز
ہے بہتر خلد سے کوچا معین الدین چشتی کا
تمنا ہے کہوں محشر کے دن پیشِ خدا خاقاںؔ
مجھے کہتے ہیں سب شیدا معین الدین چشتی کا
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.