Sufinama

شرف بخش ولایت ہے معین الدین اجمیری

نا معلوم

شرف بخش ولایت ہے معین الدین اجمیری

نا معلوم

MORE BYنا معلوم

    دلچسپ معلومات

    منقبت درشان غریب نواز خواجہ معین الدین چشتی (اجمیر-راجستھان)

    شرف بخش ولایت ہے معین الدین اجمیری

    شہ ملک کرامت ہے معین الدین اجمیری

    سراپا حق کی رحمت ہے معین الدین اجمیری

    محمد کی عنایت ہے معین الدین اجمیری

    زمینِ ہند پر لاکھوں ہوئے پیدا ولی اللہ

    تجھے سب پر فضیلت ہے معین الدین اجمیری

    وہی ہے مستحقِ رحمت یزداں دو عالم میں

    تری جس پر عنایت ہے معین الدین اجمیری

    ہوا بھی اس جگہ کی پا نہیں سکتا کوئی قدسی

    وہ تیری جائے رفعت ہے معین الدین اجمیری

    رسول اللہ خوش ہے اُس سے اور اللہ بھی خوش ہے

    جو تجھ سے خوش عقیدت ہے معین الدین اجمیری

    حبیب اللہ کا تو بھی ہے اے آل حبیب اللہ

    خدا کو تجھ سے الفت ہے معین الدین اجمیری

    بہشتی آستانِ پاک کے سب رہنے والے ہیں

    ترا درباب جنت ہے معین الدین اجمیری

    ترا خادم ترا بندہ تیرا عاشق ترا شیدا

    فگار خوش عقیدت ہے معین الدین اجمیری

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY

    Jashn-e-Rekhta | 8-9-10 December 2023 - Major Dhyan Chand National Stadium, Near India Gate - New Delhi

    GET YOUR PASS
    بولیے