کس دل میں عکسِ نبی جلوہ گر نہیں
کعبہ نہیں وہ جس میں خدا کا گذر نہیں
دشمن ہے کون کون ہے مخلص خبر نہیں
غیر نبی یہاں کوئی پیش نظر نہیں
ہے جلوۂ جمال احد حسن مصطفیٰ
دیکھے جو آنکھوں سے یہ مجال بشر نہیں
کیوں کر نہ اس کو کعبہ اقدس پہ فضل ہو
وہ چیز ہے مدینہ میں جو عرش پر نہیں
دیکھی ملک نے صورتِ حقیٰ جو آپ کی
بولے حضور شکل بشر ہیں بشر نہیں
ہر وقت نشہ بادۂ عشق نبی کا ہے
کیا ہم شرابِ ناب حقیقت میں تر نہیں
مجموعۂ صفات کمال آپ کی ہے ذات
دنیا میں آپ سا کوئی ہرگز بشر نہیں
میں محو ہوں نظارۂ رخسارِ پاک میں
آنکھیں کھلی ہیں دیکھ رہا ہوں خبر نہیں
خوشبوئے خاکِ پاک مدینہ سونگھا صبا
مطلوب ہم کو بوئے عبیر و اگر نہیں
سب چھوڑ جائیں گے اسے سلطاں ہویا گدا
دنیا کسی کے واسطے رہنے کا گھر نہیں
اکبرؔ چلو مدینہ محبوب کی طرف
کب یہ سفر وسیلہ فتح و ظفر نہیں
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.