تپِ فرقت سے ہوں مضطر معین الدین اجمیری
دلچسپ معلومات
منقبت درشان غریب نواز خواجہ معین الدین چشتی (اجمیر-راجستھان)
تپِ فرقت سے ہوں مضطر معین الدین اجمیری
دکھا دو چہرۂ انور معین الدین اجمیری
سرور جان پیغمبر معین الدین اجمیری
حبیب خالق اکبر معین الدین اجمیری
ہو امت کے تمہیں رہبر تمہیں حسنین کے دلبر
دل و جاں ساقیٔ کوثر معین الدین اجمیری
ملائک مسجد والا میں آکر وجد کرتے ہیں
تمہارا وعظ سن سن کر معین الدین اجمیری
تمہاری ذاتِ اقدس کو دیا یہ رتبہ خالق نے
ولیوں کا کیا افسر معین الدین اجمیری
تری رحمت کا دریا جوش پر بہرِ خدا آئے
ہو کشتی کو مری لنگر معین الدین اجمیری
میں ہوں بے چین اور مضطر تصدق دل سے ہوں تم پر
بلالو آستانے پر معین الدین اجمیری
بتاؤ تو کہاں جاؤں کہاں سے مدعا پاؤں
تمہارا چھوڑ کر اب در معین الدین اجمیری
خداکے سامنے فردِ عمل کیا لے کے جاؤں گا
میں ہوں حیران اور ششدر معین الدین اجمیری
مریضِ درد فرقت ہوں شہیدِ تیغِ الفت میں
ترحم کیجئے مجھ پر معین الدین اجمیری
تمنا ہے یہ محزوں کی کہ میرا دم نکل جائے
تمہارا نام لےلے کر معین الدین اجمیری
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.