Sufinama

غشی میں کیوں ہے یہ شیدا معین الدین چشتی کا

نا معلوم

غشی میں کیوں ہے یہ شیدا معین الدین چشتی کا

نا معلوم

MORE BYنا معلوم

    دلچسپ معلومات

    منقبت درشان غریب نواز خواجہ معین الدین چشتی (اجمیر-راجستھان)

    غشی میں کیوں ہے یہ شیدا معین الدین چشتی کا

    نظر آیا ہے کیا جلوا معین الدین چشتی کا

    مری آنکھوں کو ہے لپکا معین الدین چشتی کا

    دکھا دے اے خدا چہرا معین الدین چشتی کا

    ولایت میں کرامت میں عبادت میں ریاضت میں

    ہوا ہے چار سو شہرا معین الدین چشتی کا

    زمینِ ہند کو اے آسماں جس نے کیا روشن

    وہ رشکِ مہر ہے چہرا معین الدین چشتی کا

    فرشتوں سے نبی پوچھیں گے کیا یہ ہے نبی کوئی

    گدا جب حشر میں ہوگا معین الدین چشتی کا

    میں بندہ ہوں میں خادم ہوں میں عاشق ہوں میں شیدا ہوں

    معین الدین چشتی کا معین الدین چشتی کا

    تری صنعت کے اے دستِ نظر میں جاں سے قرباں ہوں

    کہ کھینچا آنکھ میں نقشا معین الدین چشتی کا

    حقیقت کھل گئی ساری خدائی کی فدا مجھ پر

    کیا جب عشق نے بندہ معین الدین چشتی کا

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY

    Jashn-e-Rekhta | 8-9-10 December 2023 - Major Dhyan Chand National Stadium, Near India Gate - New Delhi

    GET YOUR PASS
    بولیے